قومی ٹیسٹ کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
پاکستان کے سابق ٹیسٹ اوپنر توفیق عمر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے 44 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے تاہم ان کے اہل و عیال اور دیگر میل جول رکھنے والے افراد سے متعلق تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔
توفیق عمر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 44 ٹیسٹ میچز میں 7 سینچریوں اور 14 نصف سینچریوں کی بدولت 2 ہزار 936 رنز اسکور کئے۔ اس کے علاوہ ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 22 میچز کھیل کر 3 نصف سینچریوں کے ساتھ 504 رنز بنائے۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی صورتحال
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا پھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے۔ اس وقت ملک میں مصدقہ کورونا کیسز کی تعداد 54 ہزار 601 ہوچکی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 1133 تک پہنچ چکی ہے۔
پاکستان میں آج 2 ہزار 164 نئے کیسز سامنے آئے ہیں تاہم ملک میں اب تک کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہزار 198 ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 270 ہے۔
Comments are closed on this story.